Advertisement
Advertisement
Advertisement

شیرافضل مروت اورشاندانہ گلزارکو مریم نوازسے معافی مانگنی چاہیے، عظمٰی بخاری

Now Reading:

شیرافضل مروت اورشاندانہ گلزارکو مریم نوازسے معافی مانگنی چاہیے، عظمٰی بخاری
عظمٰی بخاری

بشرٰی بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے بیانات دے کرخودکو مشکوک کیا، عظمٰی بخاری

عظمٰی بخاری کا کہنا ہے کہ شیرافضل مروت اورشاندانہ گلزارکو مریم نوازسے معافی مانگنی چاہیے۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شیرافضل مروت کے بعد شاندانہ گلزاربھی اپنے بیان سے مکر گئی ہے۔ اب شیرافضل مروت اور شاندانہ گلزار کو مریم نواز سے معافی مانگنی چاہیے۔

عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ شیرافضل نے کہا میری سپاری دی گئی ہے اور شاندانہ گلزار نے مریم نواز پر ظل شاہ کے قتل سے متعلق گھٹیا ترین الزام لگایا، ظل شاہ کا قاتل کون ہے یہ یاسمین راشد کا ڈرائیور بہت پہلے بتاچکا ہے۔ جواب دینے کی ثبوت دینے کی باری آئی تو دونوں مکر گئے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہاا کہ شیرافضل مروت اور شاندانہ گلزار اپنے لیڈر کی طرح دم دبا کر بھاگنے کے عادی ہیں۔ یہ لوگ پہلے شیربنتے ہیں پھر پتہ چلتا ہے گیدڑ نکلے۔ دوسروں کی پگڑیاں اچھالنا جھوٹے الزامات لگانا پروپگنڈا پارٹی کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اب ان کو ہر الزام کا جواب بھی دینا ہوگا اور ثبوت بھی دینے ہوں گے۔ یہ کوئی طریقہ نہیں پہلے الزام لگاؤ کسی کی کردار کشی کرو پھر اس سے مکر جاؤ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر