
غذا میں مچھلی کی افادیت پر جدید تحقیق نے سب کو حیران کردیا
غذائی ماہرین نے دوبارہ زور دے کر کہا ہے کہ سرمئی، سامن ، ہیئرنگ جیسی مچھلیوں کو روزمرہ خوراک میں شامل کرکے کئی طبی فوائد سمیٹے جاسکتے ہیں۔
یہ تمام تیل دار مچھلیاں ہیں اور ان میں کئی طرح کے اومیگا فیٹی ایسڈ، کیلشیئم، اور بی 12 وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو ہمارے جسم کے لیے بہت ضروری اجزا ہیں۔ لیکن حیرت انگیز طور پر اس امر پر زور دیا گیا ہے کہ یہ مچھلیاں فارم کی بجائی دیسی اور قدرتی ماحول سے ہی ہونی چاہیئں۔
برطانیہ ہو یا امریکا وہاں کے لوگ اپنی غذا کا سائنسی بنیادوں پر خیال رکھتے ہیں۔ اس کے باوجود 71 فیصد جوان آبادی میں آیوڈین سمیت وٹامن ڈی کی غیرمعمولی کمی دیکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فولاد اور سیلینیئم جیسے اہم اجزا بھی بہت کم پائے جاتے ہیں۔ ان تمام افراد میں مچھلی کھانے کا رحجان بھی چند فیصد سے زائد نہیں۔
ماہرین نے کہا ہے کہ اگر دیسی مچھلی کو غذا میں ایک تہائی فیصد حصہ دیدیا جائے تو اس سے نہ صرف اہم خردنی اجزا کی کمی دور کی جاسکے گی بلکہ وسیع آبادی کو مختلف امراض سے بچانا ممکن ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News