Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاک ڈاؤن : سندھ حکومت کا صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس

Now Reading:

لاک ڈاؤن : سندھ حکومت کا صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس
سندھ حکومت

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران  صحافیوں کے ساتھ  اپنائے جانے والے ناروا سلوک کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی ٰوہاب نے لاک ڈاؤن کے دوران  صحافیوں کے ساتھ  اپنائے جانے والے ناروا سلوک کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ صحافی لاک ڈاؤن کے دوران اپنے فرائض انجام دے سکتے ہیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب  نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے صحافیوں پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار میڈیا ورکرز کے ساتھ تعاون کریں۔

دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت نے صحافیوں کو  بھی احتیاط  برتنے کی تلقین کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم زیادہ سے زیادہ احتیاط کے ذریعے ہی کورونا جیسی خطرناک وباء کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔میڈیا ورکرز فرائض کی انجام دہی میں فاصلہ ضرور رکھیں۔

Advertisement

بیرسٹر مرتضی وہاب   نے کہا کہ میڈیا ورکرز اپنے ساتھ ادارے  کا  اور اپنا قومی شناختی کارڈ لازمی رکھیں۔ انشاءاللہ پوری قوم مشترکہ جدوجہد کے ساتھ کورونا کو شکست دے گی ۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ہماری قوم میں ویلفیئر کا بڑا جذبہ ہے۔ بڑی تعداد میں مخیر حضرات راشن کی تقسیم کے لئے رابطہ کررہے ہیں۔آج راشن کی تقسیم کے لئے منظم نظام  بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر