Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچپن میں والدہ سالگرہ منانے نہیں دیتی تھیں، رانی مکھرجی

Now Reading:

بچپن میں والدہ سالگرہ منانے نہیں دیتی تھیں، رانی مکھرجی

بچپن میں والدہ سالگرہ منانے نہیں دیتی تھیں، رانی مکھرجی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ اُن کی والدہ بچپن میں سالگرہ منانے نہیں دیتی تھیں۔

حال ہی میں اداکارہ رانی مکھرجی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی سالگرہ منانا بہت پسند ہے لیکن ہمیشہ میری سالگرہ کے دوران اسکول کے فائنل امتحانات آجاتے تھے جس کی وجہ سے والدہ سالگرہ نہیں منانے دیتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی سالگرہ کے دن دُکھی ہوتی تھی کیونکہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ سالگرہ کا جشن منانے کے بجائے، کتابیں لیکر امتحانات کی تیاری کررہی ہوتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ میری اُداسی دور کرنے کے لیے مجھے چاکلیٹس دیتی تھیں تاکہ میں اپنی کلاس کے تمام دوستوں کو وہ چاکلیٹ دے کر اپنی سالگرہ کی تھوڑی سی خوشی منا سکوں۔

رانی مکھرجی نے بتایا کہ اب وہ اپنی بیٹی ادیرا کے ذریعے اپنی تمام ادھوری خواہشات کو پوری کرتی ہیں۔

Advertisement

اداکارہ نے کہا کہ اب میں اپنی بیٹی ادیرا کی سالگرہ بہت پیار سے مناتی ہوں، مجھے اپنی سالگرہ سے جو توقعات تھیں، انہیں میں اپنی بیٹی کی سالگرہ کے ذریعے پورا کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی سالگرہ کو سادگی سے مناکر زیادہ خوش ہوتی ہوں، میں اپنی بیٹی، شوہر، ماں اور اپنے چند قریبی دوستوں کے ساتھ سالگرہ منانا پسند کرتی ہوں، جب ہم ساتھ ہوتے ہیں تو ہم ایک ساتھ ہنستے ہیں، ہم اچھا کھانا کھاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر