Advertisement
Advertisement
Advertisement

کےپی کےاسمبلی کی مخصوص نشستوں پر حلف برداری کےمعاملےپرفریقین سے جواب طلب

Now Reading:

کےپی کےاسمبلی کی مخصوص نشستوں پر حلف برداری کےمعاملےپرفریقین سے جواب طلب
پشاور ہائیکورٹ

کےپی کےاسمبلی کی مخصوص نشستوں پر حلف برداری کےمعاملےپرفریقین سے جواب طلب

خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے معاملے پرعدالت نے فریقین سے چاردن جواب طلب کرلیا۔

پشاورہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے فریقین کو ابتدائی نوٹس جاری کرتے ہوئے چار دن میں جواب طلب کرلیا۔

جسٹس شکیل احمد نے ریماکس دیے کہ قانون کی بالادستی ہونی چاہئیے، سیاسی معاملات پر سیاست ہونی چاہئیے، افسوس ہو رہا ہے کہ ہم کہاں پرہیں اور ہمارے پڑوسی کہاں؟ ملک کی معشیت کا حال کیا ہے؟ آئی ایم ایف کی شرائط دیکھیے تو مزید سختیاں آنے والی ہے۔

انھوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایک جماعت جب حکومت میں ہوتی ہے تو رویہ الگ ہوتا ہے اور دوسری جانب جاتے ہی تبدیل ہو جاتا ہے، اس مخصوص نشستوں پر تو لارجر بینچ فیصلہ کرچکا ہے۔

درخواست گزار وکیل نے مؤقف اپنایا کہ گورنر نے آرٹیکل 109 کا اختیار استعمال کر کے حلف کے لیے اسمبلی اجلاس طلب کیا ہے، جس پرجسٹس شکیل احمد نے کہا کہ کیا آج اجلاس نہیں ہو رہا ہے؟

Advertisement

وکیل درخواست گزارنے جواب دیا کہ اسمبلی کی پریس ریلیزآئی ہے کہ آج اجلاس نہیں ہو رہا ہے، عدالت نے کیس کی سماعت 26 مارچ تک سماعت ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
جلالپورپیروالا: پرائیویٹ کشتی الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی
کراچی: گلستان جوہر میں تین خواتین کا لرزہ خیز قتل، بچی سمیت تین افراد زخمی
آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا
قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77ویں برسی پر مزارِ قائد پر تقریب، وزیراعلیٰ سندھ کی حاضری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر