
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کرغزستان کا دورہ منسوخ
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں برطانیہ کے مختلف وزراء سے ملاقاتیں کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی برطانوی وزیر برائے جنوبی ایشیا و دولت مشترکہ لارڈ طارق احمد اور وزیر مملکت برائے ترقی اینڈریو مچل سے ملاقات ہوئی۔
وزیر خارجہ اور برطانوی وزراء کی ملاقاتوں میں پاک برطانیہ تعلقات علاقائی عالمی سلامتی اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقاتوں میں پاکستان کی معاشی پاکستان کی معیشت اور ترقی کے حوالے سے امور بھی زیر غور آئے، لارڈ طارق احمد کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو وزارت خارجہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ملاقاتوں میں پاکستان اور برطانیہ کے وزراء کا دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی طرف سے برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کی جلد بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔
برطانوی حکام کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی پروازوں کی جلد بحالی کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ ٹیکنیکل لیول پر بات چیت جاری ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پی آئی اے کی پروازوں کی جلد بحالی کے لیے پاکستان کی جانب سے تمام تکنیکی امور جلد از جلد حل کیے جائیں گے۔
افغان باشندوں کی آباد کاری کے حوالے سے برطانوی وزرا نے پاکستان کی حمایت و اعانت کو سراہا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر برائے جنوبی ایشیا کو افغان باشندوں کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے اگاہ کیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی طرف سے شاہ چارلس سوئم اور پرنسس آف ویلز کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
وزیر خارجہ کی طرف سے برطانوی ہم منصب لارڈ کیمرون، لارڈ طارق احمد اور اینڈریو مچل کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News