پنجاب بھر کے اسپتالوں میں کرپشن کے خلاف سیکریٹری صحت کی جانب سے سخت ایکشن لیا گیا ہے۔
کرپشن میں ملوث لاہور کے جناح اسپتال کے سینئر ٹیکنیشن جاوید سرور کو معطل کردیا، جناح اسپتال کے فارمیسی ٹیکنیشن محمد زبیر چودھری کو بھی معطل کردیا گیا
معطلی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق مالی بے ضابطگیوں کی وجہ سے جاوید سرور کو معطل کیا گیا ہے۔
ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی کے سینئر کلرک خالد محمود، اور فارمیسی ٹیکنیشن سید عنصر حسین شاہ کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

نشتر اسپتال ملتان کے نائب قاصد راؤ محمد اکبر کوبھی معطل کردیا گیا ہے جبکہ گنگا رام اسپتال کے فارماسسٹ سید رضوان حیدر کو بھی مالی بے ضابطگیوں پر معطل کردیا گیا ہے۔
سیکریٹری صحت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور کے میاں منشی اسپتال کے ڈریسر میاں سرور سمیت سپریٹینڈینٹ ملک محمد وسیم کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام معطل ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006کے تحت کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ معطل ملازمین کے اسپتالوں میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

میاں منشی اسپتال کے میاں سرور اور ملک محمد وسیم کی کرپشن کا مرکزی کردار ڈاکٹر عدنان قمر ہیں، جو اس وقت ایم ایس کوٹ خواجہ سعید اسپتال تعینات ہیں۔
انٹیلی جینس بیورو اپنی رپورٹ میں ڈاکٹر عدنان قمر کی 20 کروڑ روپے کی کرپشن کا انکشاف کر چکا ہے جبکہ آئی بی نے اپنی رپورٹ میں ڈاکٹر عدنان قمر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
تاہم محکمہ صحت نے آئی بی کی رپورٹ پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی ڈاکٹر عدنان قمر تاحال ایم ایس کوٹ خواجہ سعید اسپتال تعینات ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News