Advertisement
Advertisement
Advertisement

عہد کرتے ہیں کہ ملکی ترقی کو جان و دل سے زیادہ عزیز رکھیں گے، صدرمملکت

Now Reading:

عہد کرتے ہیں کہ ملکی ترقی کو جان و دل سے زیادہ عزیز رکھیں گے، صدرمملکت
صدر مملکت

عہد کرتے ہیں کہ ملکی ترقی کو جان و دل سے زیادہ عزیز رکھیں گے، صدرمملکت

صدر پاکستان آصف زرداری نے کہا ہے کہ عہد کرتے ہیں کہ ملکی ترقی کو جان و دل سے زیادہ عزیز رکھیں گے۔

صدرمملکت آصف زرداری نے یوم پاکستان کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج برصغیرکےمسلمانوں نےاپنے لیےالگ ملک کامطالبہ کیاتھا، ہم اپنے شہدااورغازیوں کوسلام پیش کرتےہیں، قائداعظم کی دوراندیش قیادت نےجدوجہدسےآزادریاست قائم کی۔

صدرمملکت نے کہا کہ قوم مختلف نشیب و فراز سے گزری ہے، مشکلات کے باوجودملک نے مختلف شعبوں میں ترقی کی منازل طےکیں، عہد کرتے ہیں ملکی ترقی کو جان و دل سے زیادہ عزیز رکھیں گے، ملک کو مختلف سیاسی، سماجی اورمعاشی مسائل کا سامناہے۔

صدرآصف زرداری نے کہا کہ ملک کے لیےجانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، غربت اوربےروزگاری جیسے بڑے چیلنجزکا سامناہے، خوشی ہے جمہوری عمل کے بعدحکومت قائم ہو چکی ہے، ہماری ذمہ داری ہےتمام مشکلات کامل کرحل نکالیں۔

انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں یقین ہے پاکستان کوچیلنجزسےنکال سکتے ہیں، ایس آئی ایف سی سےملک میں ترقی آئےگی، سیاسی جماعتیں ملکی مفادات کے لیےاختلافات ایک طرف رکھ دیں، خطےمیں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مقبوضہ کشمیر پربھارتی قبضہ ہے، مقبوضہ کشمیرمیں قتل عام انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، پاکستان کے عوام ہمیشہ کشمیریوں کےساتھ کھڑے ہیں۔

Advertisement

صدر مملکت نے کہا کہ عالمی برادری معصوم فلسطینیوں کاقتل عام بندکرائے، پاکستان کے عوام فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترتعلقات کاخواہاں ہے، پاکستان کی سالمیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنےکےلیےتیارہیں۔

صدرآصف زرداری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ کسی بھی قوت کوپاکستان کوغیرمستحکم کرنےنہیں دیں گے، چین سعودی عرب، یواے ای، ترکیہ دیگردوست ممالک کاشکریہ اداکرتے ہیں، دوست ممالک نےہرمشکل گھڑی میں ہماراساتھ دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر