پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ٹی بی کا عالمی دن منایا جارہا ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج (ٹی بی) Tuberculosis کا عالمی دن منایا جارہا ہے، جو ایک ’خاموش قاتل‘ بن کر ہزاروں جانیں لے رہا ہے۔
پاکستان میں ہر سال ٹی بی کے 6 لاکھ کیسز رپورٹ ہوتے ہیں، جن میں سے کم از کم 27 ہزار ملٹی ڈرگ ریزسٹنٹ اقسام کے بتائے جاتے ہیں جبکہ لگ بھگ 40ہزار مریض انفیکشن سے انتقال کرجاتے ہیں۔
تپ دق (ٹی بی) کو کورونا کے بعد دنیا کی دوسری سب سے مہلک متعدی بیماری سمجھا جاتا ہے، تاہم ٹی بی قابل علاج ہے۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اپنے بیان میں کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک آج بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں ٹی بی کا مرض مکمل طور پر ختم نہیں ہوا، پاکستان دنیا میں پانچویں ممالک میں شامل ہے جہاں ٹی بی کا مرض پایا جاتا ہے، پاکستان میں ہر سال 6 لاکھ 8 ہزار افراد اس موذی مرض کا شکار ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں 558 سے زائد بنیادی مراکز صحت اور ٹی بی کلینکس موجود ہیں جہاں ٹی بی کا علاج، مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں، اگر قرب و جوار میں کسی میں ایسی علامات پائی جائیں تو قریبی سنٹر میں جاکر اپنا علاج کرانا چاہیے۔
وزیر صحت نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے ہمیں ملکر اس موذی مرض کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، آئیں عہد کریں کہ صوبہ اور ملک سے ٹی بی کا خاتمہ کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
