Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ جنگ: اقوامِ متحدہ نے وارننگ جاری کردی

Now Reading:

غزہ جنگ: اقوامِ متحدہ نے وارننگ جاری کردی

اقوامِ متحدہ نے غزہ میں ہونے والی جنگ کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے وارننگ جاری کردی۔

 سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ رفح میں زمینی آپریشن انسانی تباہی کا سبب بنے گا، اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی ریاست قائم کی جائے، سرحد پر سنگدلی کی انتہاہے،عالمی برادری امداد کی غزہ رسائی کےلیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

الشفا اسپتال کا چھٹے روز بھی محاصرہ جاری ہے،علاج کے منتظر اور بیمار5 مریض نگہداشت اور ادویات نہ ملنے سےدم توڑ گئے، اسپتال پر گولہ باری سے شہدا کی تعداد 177 ہوگئی۔

میڈیکل کمپلیکس سے 10ہیلتھ کیئر ورکرز سمیت 240افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں ان کی قید میں اسرائیلی یرغمالی دوا اور خوراک کی کمی کے باعث مرگیا،مغربی کنارے کے شہر تلکرم میں اسرائیلی فوجی افسر سمیت چار فوجی ہلاک ہوگئے۔

Advertisement

گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فورسز کے حملوں میں مزید 72 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں امداد کی فراہمی کے دوران اسرائیلی بمباری سے 7 فلسطینی شہید ہوئے۔

اسرائیلی فورسز کے خان یونس،دیر البلاح اوررفح پرفضائی اور رمینی حملے جاری ہیں ۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 142 جبکہ زخمیوں کی تعداد 74 ہزار 412 تک پہنچ چکی ہے۔

اس حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک بار پھر امریکا سے کہا ہے کہ حماس کو شکست دینے تک غزہ میں جنگ جاری رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر