
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو ہولی کے تہوار کی خوشیاں مبارک ہوں، اس مسرت کے موقع پر ہندو برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں،
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ہندو برادری ملک کی معاشی ترقی میں قابل قدر کردار ادا کررہی ہے ،پاکستان میں بسنے والے سب ایک ہیں،ہولی کے رنگوں میں امن چمکتا رہے گا۔
مریم نواز شریف نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت برابری ، عدل اور انصاف پر یقین رکھتی ہے، دعا ہے ہولی کا تہوار رواداری ۔خوشی، امن اور خوشحالی کا وسیلہ ثابت ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News