پاکستان شوبز کی نامور جوڑی حمزہ علی عباسی نے اپنی اہلیہ نیمل خاور کی کے ساتھ لی ہوئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیمشن میں لکھا کہ یہ تصویر 2 سال قبل لی تھی لیکن تب مجھے اندازاہ نہیں تھا کے نیمل سے شادی ہو جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی نے اہلیہ نیمل خاور کے ساتھ لی گئی سیلفیز شیئر کیں جس میں سورۃ الفاتحہ کی ایک آیت کی خطاطی بھی رکھی ہوئی ہے۔
حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا
تصویر کے حوالے سے حمزہ نے مزید بتایا کہ جب انہوں نے اپنی ایک آرٹسٹ دوست سے مصوری کے بارے میں پوچھا تو دوست نے انہیں یہ خطاطی گفٹ کی جو اس تصویر مین موجود ہے۔
حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ اس وقت مجھے بالکل انداز ہ نہیں تھا کہ میری یہ دوست میری بیوی اور میرے لیے اللہ کا بہترین تحفہ بن جائے گی۔
انہوں نےاللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری شادی کو 7 ماہ بیت چکے ہیں اور ہم ہر لمحہ اللہ کے بے حد شکر گزار ہیں۔
حمزہ علی عباسی نے تصویر کی کیمشن کے اختتام میں اہلیہ سے محبت کا اظہار کیا اور ساتھ ہی یہ تصویر اُنہیں ٹیگ بھی کی۔
یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے نیمل خاور سے گزشتہ سال 25 اگست کو شادی کی تھی۔
سابقہ اداکارہ نیمل نے شادی کے فوراً بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا تھا کہ انہوں نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہ دیا ہے اور مکمل طور پر اداکاری چھوڑ دی ہے۔
واضح رہے کہ حمزہ عباسی نے گزشتہ سال نومبر میں شوبز سے عارضی کنارہ کشی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اب وہ صرف ان پراجیکٹس کا حصہ بنیں گے جس میں اللہ کا پیغام ہوگا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
