
صدر مملکت کا وادی تیراہ میں آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد: تربت میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے تربت میں نیول بیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا اور کہا کہ حملے کو ناکام بنانے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی قابل تعریف ہے۔
آصف علی زرداری نے کلیئرنس آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کا صفایا کرنے والے جوانوں کی بہادری کو بھی سراہا اور آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی نعمان فرید کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
صدر مملکت نے شہید کیلئے بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے شہر تربت کے قریب نیول ایئر بیس پر گزشتہ شب رات دیر گئے مسلح دہشت گرد حملے کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا تھا۔
مسلح افراد نے ایئرپورٹ کے 3 اطراف سے حملہ کیا لیکن سیکیورٹی فورسز نے فوری جواب دیا اور دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News