Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک اور معروف بھارتی اداکارہ نے خاموشی سے شادی کرلی

Now Reading:

ایک اور معروف بھارتی اداکارہ نے خاموشی سے شادی کرلی
شادی

ایک اور معروف بھارتی اداکارہ نے خاموشی سے شادی کرلی

اداکارہ ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ کئی سال ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکارہ ادیتی راؤ حیدری اور اداکار سدھارتھ نے سری رنگنایکا سوامی مندر، سری رنگا پورم مندر، تلنگانہ میں ایک تقریب میں شادی کی ہے۔

ادیتی اور سدھارتھ کی شادی کی تقریبات تمل ناڈو کے پجاریوں نے اداکار کی رسومات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیں تاہم جوڑے نے ابھی تک شادی کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ادیتی اور سدھارتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے کئی سالوں سے ایک ساتھ رہ رہے تھے۔

انہوں نے 2021 میں ریلیز ہونے والی فلم مہا سمندرم کے لیے ایک ساتھ کام کیا تھا جس کے بعد سے دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔

Advertisement

خیال رہے کہ یہ ادیتی کی دوسری شادی ہے۔ ان کی شادی پہلے ستیہ دیپ مشرا سے ہوئی تھی لیکن وہ 2013 میں الگ ہو گئے تھے جبکہ سدھارتھ نے نومبر 2003 میں میگھنا سے بھی شادی کی تھی اور جنوری 2007 میں ان کی طلاق ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آسکر ایوارڈ یافتہ معروف اداکار چل بسے
سجل علی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’کپل شرما شو‘ کو بڑا دھچکا
مجھے انڈسٹری میں امیتابھ بچن جیسی عزت ملتی ہے، کنگنا رناوت
اداکار زوہاب خان رشتہ ازدواج میں منسلک
اداکارہ صاحبہ کا لڑکیوں کو اہم مشورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر