Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس کا خرکیف پر بڑا فضائی حملہ، ایک شخص ہلاک

Now Reading:

روس کا خرکیف پر بڑا فضائی حملہ، ایک شخص ہلاک

روس نے 2022 ء کے بعد پہلی بار بدھ کے روز شمال مشرقی شہر خرکیف پر فضائی بموں سے حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس کے خرکیف پر فضائی حملوں میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا، متعدد رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا اور شہر کے انسٹی ٹیوٹ فار ایمرجنسی سرجری کو نقصان پہنچا۔ جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شہری ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

دارالحکومت کیف پر متعدد میزائل حملے کیے ہیں اور روسی سرحدی علاقے بیلگورود پر یوکرین کے حالیہ فضائی حملوں کے جواب میں ملک بھر میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے۔

خارکیف کا علاقہ فرنٹ لائن کے پار ہے جہاں فروری 2022 میں ماسکو کے یوکرین پر مکمل حملے کے بعد سے یوکرین اور روسی افواج کے درمیان دو سال سے زیادہ عرصے سے لڑائی جاری ہے۔ اس خطے پر اکثر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے جاتے ہیں۔

خرکیف میں تفتیشی محکمہ پولیس کے سربراہ سرگئی بولوینوف نے ایک ٹیلی گرام پوسٹ میں کہا کہ بدھ کو ہونے والا یہ حملہ 2022 کے بعد پہلی بار ہوا ہے جب فضائی بم وں کا استعمال کیا گیا ہے۔

Advertisement

علاقائی گورنر اولیہ سینی ہوبوف نے بھی فضائی بموں کے استعمال کی اطلاع دی۔

حالیہ کشیدگی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یوکرین کے تھکے ہوئے فوجی اہلکاروں اور گولہ بارود کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں اور انہیں فرنٹ لائن پر بڑھتے ہوئے روسی دباؤ کا سامنا ہے جو 1000 کلومیٹر (620 میل) تک پھیلی ہوئی ہے۔

منگل کے روز یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ایک اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار کو برطرف کرتے ہوئے ان کی جگہ یوکرین کی غیر ملکی خفیہ ایجنسی کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کینیڈین حکومت ڈٹ گئی
مودی کے ہندوستان میں خواتین عدم تحفظ کا شکار
پیوٹن نے مسلسل پانچویں بار روسی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ پڑوسی ممالک کیلئے لمحہ فکریہ
حماس نے قطر اور مصر کا تجویز کردہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرلیا 
امریکہ کا رفح پر اسرائیلی حملے کی حمایت کرنے سے انکار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر