Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

9مئی سیاہ ترین دن ہے، ملک سےمحبت کرنے والا ایساسوچ بھی نہیں سکتا، مریم نواز

Now Reading:

9مئی سیاہ ترین دن ہے، ملک سےمحبت کرنے والا ایساسوچ بھی نہیں سکتا، مریم نواز
وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز

9مئی سیاہ ترین دن ہے، ملک سے محبت کرنے والا ایسا سوچ بھی نہیں سکتا، مریم نواز

مریم نواز نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی کی تیاری 4 مہینے پہلے سے کی گئی تھی، 9 مئی کا حملہ قوم کے دلوں پر حملہ تھا۔

لاہور میں جناح ہاؤس میں شہدا کے لواحقین کے اعزازمیں تقریب منعقد کی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی شرکت کی اورشمع روشن کی۔

اس موقع پر مریم نواز نے خطاب میں کہا کہ ایک سال پہلے ریاست پاکستان پرحملہ کیا گیا تھا، کیا جنہوں نے یہ فعل کیا ان سے کوئی مذمت سنی؟ پاک افواج نے جناح ہاؤس میں یادگاری گیلری بنائی۔

وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ پوری قوم کی طرف سے پاک افواج کے اس اقدام پر شکرگزارہوں، سیاسی گروہ نے 9 مئی کو ہمارے دل پر حملہ کیا، ہم سے کہا جاتا ہے ان سے بات کرو، بتانا چاہتی ہوں دہشتگردوں سے کوئی بات نہیں ہوگی۔

مریم نوازنے کہا کہ پوری قوم نے وہ ویڈیوزدیکھی ہیں، کس طرح بے حرمتی کی گئی ہے، سانحہ9 مئی وہ دن ہے جو دہشتگرد بھی ایسی حرکتیں نہیں کرسکے، کہا گیا کہ 9 مئی کواپنے گھروں کی چھتوں پرپارٹی پرچم لگاؤ، فوجی تنصیبات پراورجناح ہاؤس پر حملہ کیاگیا۔

Advertisement

وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسی حرکت نہیں کرسکتا، سوچے سمجھے طریقے سے اس جناح ہاؤس پر حملہ کیا گیا، جناح ہاؤس قائد اعظم کے نام سے منسوب ہے، ریاست پرحملہ ہوا، وہ سیاہ ترین دن تھا۔

مریم نوازکا کہنا تھا کہ وہ کس طرح کا پاکستانی ہوگا جو جناح کی یادگار کو نذرآتش کرے۔ جناح ہاؤس قائد اعظم محمد علی جناح سے منسوب ہے، 9 مئی کا دن ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ملک سے محبت کرنے والاایساسوچ بھی نہیں سکتا۔

وزیراعلٰی پنجاب نے مذید کہا کہ ایک دہشتگرد جماعت نے پوری منصوبہ بندی سے جناح ہاؤس پرحملہ کیا، حساس تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کوقرارواقعی سزاملنی چاہیے۔ سانحہ 9 مئی کی تیاری 4 مہینے پہلے سے کی گئی تھی، 9 مئی کا حملہ قوم کے دلوں پر حملہ تھا۔

مریم نواز کا خطاب میں کہنا تھا کہ عدلیہ سے سوال ہے ایسے شرپسندعناصرکوسزاکیوں نہیں دی گئی، اللہ شہدا کے ورثا کو صبر اورحوصلہ عطا فرمائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے اخراجات کو کم کرنے کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کردیا
فیکٹریوں اور بینکوں سے بھاری رقم لے کر جانے والوں کو لوٹنے والا سب سے بڑا گروہ پکڑا گیا
رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ
کرغزستان سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے کے پی حکومت کا اہم اعلان
پاکستان اور ترکیہ دوملک اور ایک قوم ہیں، ترک وزیر خارجہ
‘پاک ایران تعلقات کے حوالے سے ایرانی صدر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا 
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر