Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کیوں گئے؟ شہباز شریف اور بلاول کا پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس سے واک آؤٹ

Now Reading:

وزیراعظم کیوں گئے؟ شہباز شریف اور بلاول کا پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس سے واک آؤٹ
واک آؤٹ

پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس  میں عمران خان کے خطاب کے بعد شہباز شریف اور بلاول بھٹو بھی احتجاجا واک آؤٹ کرکے چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت  پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر پانچ میں ہوا ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بطور صدر اجلاس سپیکر اسدقیصرنے ابتدائیہ کلمات ادا کئے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے موجودہ صورتحال پر اپنی پالیسی واضح کی، جس کے بعد وہ ویڈیو لنک پر آف لائن ہوگئے۔

  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اسپیکر اسد قیصر سے پوچھا کہ کیا وزیراعظم عمران خان ویڈیو لنک پر موجود ہیں تو انہیں جواب نفی ملا میں ملا جس کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی احتجاجا اپنا ویڈیولنک آف کردیا اور واک آؤٹ  کرگئے جس کے بعد پیپلزپارٹی کے راہنما بلاول بھٹو بھی واک آؤٹ کرگئے۔

اجلاس میں حکومت کی جانب سے سپیکر اسد قیصر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پرویز خٹک، شیخ رشید اور اسدعمر اور دیگر شریک ہوئے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، مشاہد اللہ خان عبدالغفور حیدری نے شرکت کی  جبکہ وزیراعظم عمران خان، شہباز شریف، بلاول بھٹو، خواجہ آصف اور شیری رحمان ویڈیولنک پر موجود تھے۔

Advertisement

سیاست سے بالاترہوکر ہمیں ایک قومی جذبے کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ

واضح رہے اس سے قبل وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے  پارلیمنٹ میں پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  تھا کہ  پا کستان کی عوام اور قومی تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں آگے بڑھنا ہے جبکہ میں ابتدا میں ہی کہنا چاہوں گا کہ وزیراعظم کی خواہش تھی کہ اس قسم کا اجلاس منعقد ہونا چاہئے۔

وزیر خارجہ  نے کہا تھا  کہ  سپیکر صاحب نے اپوزیشن کی ملٹی پارٹی کانفرنس سے پہلے ہی بلاول بھٹو زرداری صاحب، شہباز شریف صاحب اور مولانا فضل الرحمن صاحب سے رابطے کر لئے تھے اور فیصلہ ہوا تھا کہ ہم پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس بلا کر تفصیلی مشاورت کریں گے جس کیلئے آج کا دن طے ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر