Advertisement
Advertisement
Advertisement

جرمنی کے بعد امریکہ کا بھی کیجریوال کے لیے منصفانہ، شفاف اور بروقت قانونی عمل کا مطالبہ

Now Reading:

جرمنی کے بعد امریکہ کا بھی کیجریوال کے لیے منصفانہ، شفاف اور بروقت قانونی عمل کا مطالبہ
جرمنی کے بعد امریکہ کا بھی کیجریوال کے لیے منصفانہ، شفاف اور بروقت قانونی عمل کا مطالبہ

جرمنی کے بعد امریکہ کا بھی کیجریوال کے لیے منصفانہ، شفاف اور بروقت قانونی عمل کا مطالبہ

انتخابات سے قبل اروند کیجریوال کی غیر قانونی گرفتاری پر امریکہ اور جرمنی نے بھی تحفظات کا اظہار کردیا۔

انتخابات میں شکست کے خوف سے مودی سرکار نے اپنے ملک کے اندر بھی خوف کی فضاء قائم کر رکھی ہے اور جو بھی ان کی کرپشن کو سامنے لانے کی کوشش کرتا ہے اس آواز کو دبا دیا جاتا ہے۔

مودی سرکار انتخابات سے قبل اپنے مخالفین کو ڈرانے، دھمکانے اور دبانے میں اس قدر آگے جا چکی ہے کہ نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو بھی گرفتار کیا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

بھارتی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کے انفورسمنٹ ڈویژن کی جانب سے اروند کیجریوال کو گرفتار کرنے کے بعد عام آدمی پارٹی کے دفتر کو بھی سیل کردیا گیا۔

انتخابات سے قبل اروند کیجریوال کی غیر قانونی گرفتاری پر امریکہ اور جرمنی نے بھی تحفظات کا اظہار کردیا۔

Advertisement

کیجریوال کی گرفتاری پرامریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کیجریوال کے لیے منصفانہ، شفاف اور بروقت قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

جرمن وزارت خارجہ کے مطابق ہم بھارت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ کیجریوال کا معاملہ انصاف کے اصولوں کے تحت حل کرے۔

اروند کیجریوال پر منی لانڈرنگ کا الزام لگانے والوں میں سے ایک بی جے پی میں شامل ہیں جب کہ انتخابات سے قبل بھارت میں اپوزیشن جماعتوں کو بنیادی انتخابی حقوق نہ دیکر مودی سرکار نے ایک بار پھر خود کو پرتشدد جماعت ثابت کیا ہے۔

امریکہ، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق سے متعلق تنظیموں کو بھارت میں ہونے والے پری پول دھاندلی کو دیکھتے ہوئے اس کے حوالے سے موثر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر