
سوئی سدرن گیس کمپنی نے وزیراعظم کے ریلیف پیکیج کے تحت 2 ہزار روپے ماہانہ سے کم گیس استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کا اعلان کردیا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کورونا وائرس کے سبب معاشی مشکلات کے پیش نظر 2 ہزار روپے ماہانہ سے کم گیس استعمال کرنے والے صارفین سے مارچ کا بل اپریل، مئی اور جون کی تین اقساط میں وصول کرنے کیا جائے گا۔
ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دیے گٸے ریلیف پیکیج کے تسلسل میں کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بجلی کمپنیوں کو 5000 روپے اور گیس کمپنیوں کو 2000 روپے یا زائد بل اگلے 10 ماہ قسطوں میں لینے کے احکامات جاری کردیئے تھے۔
احکامات کے مطابق اگلے 2 ماہ گیس و بجلی کے کنکشن بھی نہیں کاٹے جائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق کے الیکٹرک کے علاوہ کیسکو، سیپکو اور دیگر کو وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جن لوگوں کا بل 5000 روپے یا زائد ہے،ان سے مہینہ کا بل نہ لیں۔
یہ 5000 روپے کا بل اگلے 10 مہینوں میں تھوڑا تھوڑا کر کے وصول کئے جائیں۔ مزید برآں یہ ہدایت سوئی سائوتھرن گیس کے لیے بھی ہے کہ جن کا بل 2000 روپے تک کا ہے ان کا بل اس مہینے نہ لیا جائے بلکہ اگلے 10 ماہ میں قسطوں میں لیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ اگلے 2 مہینوں میں کوئی بجلی یا گیس کنکشن کاٹے نہیں جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News