Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاسی ورکرزکو ان کا مقام دلوائیں گے، عطا تارڑ

Now Reading:

سیاسی ورکرزکو ان کا مقام دلوائیں گے، عطا تارڑ
عطاتارڑ

سیاسی ورکرزکو ان کا مقام دلوائیں گے، عطا تارڑ

وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں سیاسی ورکرزکو ان کا مقام دلوائیں گے، کارکنوں کا استحصال کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔ 

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے، مسلم لیگ (ن) ہمیشہ اپنے کارکنوں کی آواز بن کر کھڑی رہی ہے، عدالتیں ہوں، کچہریاں ہوں یا تھانے ہوں، عتیق چوہدری پارٹی کے ساتھ ہر جگہ کھڑے رہے.

عطاءاللہ تارڑنے کہا کہ سیاسی کارکن ہمارا اثاثہ ہیں، آج ہم اس مقام پر عتیق چوہدری جیسے کارکنوں کی وجہ سے پہنچے ہیں، عتیق چوہدری پارٹی کے بے لوث کارکن تھے جو مشکل وقت میں بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، مخلص کارکن کبھی ضمیر کا سودا نہیں کرتے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا چہرا ہمیشہ یاد رہتا ہے، عتیق چوہدری کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے بچوں اور بیوہ سے ملاقات ہوئی، اللہ تعالیٰ عتیق چوہدری کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، میں نے ہمیشہ کارکنوں کی آواز بلند کی۔

عطاءاللہ تارڑنے کہا کہ کارکنوں کا استحصال کبھی نہیں ہونے دیں گے، ماضی کی حکومتوں میں ملک کے معاشی حالات بہت بہتر تھے، ماضی میں معاشی مسائل اتنے نہیں تھے،جتنےاب ہیں۔ تحریک انصاف کے دور میں معاشی مسائل تھے،معاشی مسائل حل کرنےکیلئےاقدامات کررہےہیں،خبرپڑھ رہاتھا مہنگائی میں 3 فیصد کمی جون تک آجائے گی۔

Advertisement

عطاتارڑکابینہ اجلاس میں بات کرینگےکہ وزارتوں سےباقاعدہ سوال کیاجائیگا،وزیراعظم وزراسے کارکردگی سےمتعلق پوچھیں گے، ظلم و بربریت میں ساتھ دینےوالےہمارااثاثہ ہیں، میں ہمیشہ کارکنوں کی آواز بن کر کھڑا ہوا ہوں، یقین دلاتاہوں سیاسی ورکرزکو ان کا مقام دلوائیں گے، کارکنوں کا استحصال کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر