Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ اسرائیل کو مزید بم اور جنگی طیارے بھیجنے پر رضامند

Now Reading:

امریکہ اسرائیل کو مزید بم اور جنگی طیارے بھیجنے پر رضامند
امریکہ اسرائیل کو مزید بم اور جنگی طیارے بھیجنے پر رضامند

امریکہ اسرائیل کو مزید بم اور جنگی طیارے بھیجنے پر رضامند

واشنگٹن: امریکہ نے اسرائیل کو ایک بار پھر اربوں ڈالر کے لڑاکا طیارے اور بم بھیجنے کا گرین سگنل دے دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ نے اسرائیل کو غزہ پر حملوں کے لئے ہزاروں پاؤنڈ بم اور جدید لڑاکا طیارے دینے کی منظوری دے دی۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی اسرائیلی وزیر دفاع سے حالیہ ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اسرائیلی وزیر نے ہتھیاروں کی ضروریات پر زور دیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے ہتھیاروں کے پیکج میں 1800 ایم کے84، 2 ہزار پاؤنڈ بم اور 500 ایم کے 82، 500 پاؤنڈ بم شامل ہیں جس کی تصدیق واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ سے بھی ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ اپنے دیرینہ اتحادی اسرائیل کو 3.8 بلین ڈالر سالانہ فوجی امداد دیتا ہے جب کہ یہ پیکج ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کو غزہ میں مسلسل بمباری اور زمینی کارروائی پر سخت بین الاقوامی تنقید کا سامنا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ہتھیاروں کی منتقلی پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا جب کہ واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے نے بھی فوری طور پر کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر