
ترکیہ میں کشتی حادثہ، پاکستانی خاندان بچوں سمیت جاں بحق
ترکیہ میں ہونے ولے کشتی حادثے میں پاکستانی خاندان بچوں سمیت جاں بحق ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے صوبے چناق قلعہ میں طوفان کے باعث کشتی الٹ گئی تھی جس پر پاکستانی شخص علی آغا بچوں سمیت ترکیہ سے یورپ کے سفر پر روانہ ہوئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق علی آغا اپنی اہلیہ اور 4 بچوں سمیت سوار ہوئے تھے جب کہ کشتی پر درجنوں افراد بھی سوار تھے، علی آغا اور ان کے فیملی کو ترکیہ کے شہر استبول میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔
ترک حکام کے مطابق 13 دونوں کی مسلسل تلاش کے بعد 23 لاشیں نکال چکی ہیں جب کہ 4 افراد حادثے والے دن ہی بچنے میں کامیاب ہوگئے تھے جن میں سے دو افراد کو کوسٹ گارڈ جب کہ دو افراد نے کنارے تک پہنچ کر جان بچائی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News