
پیرو کی خاتون صدر کے گھر پر رولیکس گھڑیوں کی تلاش میں چھاپہ
پیرو میں پولیس نے “رولیکس گیٹ” کے نام سے بدعنوانی کی تحقیقات کے حوالے سے خاتون صدر ڈینا بولوارٹے کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔
لاطینی امریکہ کے ملک پیرو کی خاتون صدر ڈینا بولوارٹے کے خلاف تین مہنگی ترین رولیکس گھڑیوں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
تحقیقات کا آغاز اس وقت ہوا جب ایک خبر کی رپورٹ نے ان لگژری گھڑیوں کی طرف توجہ مبذول کرائی، جو وہ دسمبر 2022 میں صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد عوامی تقریبات میں پہنتی تھیں۔
قیمتی گھڑیاں برآمد کرنے اور تفتیش کے لئے سرکاری اہلکاروں نے دارالحکومت لیما میں صدر کے ذاتی گھر پر دھاوا بھول دیا۔
ذرائع کے مطابق صدر ڈینا بولوارٹے پر رولیکس گھڑیوں کی ملکیت کو ثابت کرنے کے لئے دباؤ ہے اور انہیں مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
صدر ڈینا بولوارٹے سن 2021 میں نائب صدر اور 2022 میں صدر بنیں تھیں،ان کے خلاف اٹارنی جنرل کا مطالبہ تھا کہ وہ اپنی تین قیمتی رولیکس گھڑیوں کی ملکیت کو فی الفور ثابت کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News