Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور سندھ ضیاء الحسن لنجار کی نشتر پارک آمد

Now Reading:

وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور سندھ ضیاء الحسن لنجار کی نشتر پارک آمد

وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کراچی کے نشتر پارک کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور ضیاء الحسن لنجار نے نشتر پارک میں یوم شہادت حضرت علی  رضی اللہ عنہ کے موقع پر مجلس اور جلوس سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور کے ہمرا ہ رکن اسمبلی ارباب لطف اللہ ، ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس، ڈی آئی جییز، ایس ایس پیز سمیت متعلقہ حکام موجود تھے۔

وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے نشتر پارک میں جلوس کے منتظمین سے بھی ملاقات کی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے وزیر داخلہ ضیاءالحسن کو یوم شہادت حضرت علی  رضی اللہ عنہ کے جلوس کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

Advertisement

وزیر داخلہ نے مرکزی جلوس کی گذرگاہوں پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور حکام سے بریفنگ لی، جس میں بتایا گیا کہ تمام سیکیورٹی انتظامات مکمل ہیں۔

وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے ہدایت کی کہ مرکزی جلوس کی تمام گذرگاہوں پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے۔

وزیر داخلہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اطراف کی بلند عمارتوں پر اسنائپرز تعینات ہونگے۔

یوم شہادت علی رضہ کے موقع پر مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر حسینیاں ایرانیان کھاردار پر اختتام پزیر ہوگا، نمائش کے اطراف بھی سیکورٹی کو یقینی بنایا گیا یے.

وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی پولیس حکام کو ہدایت جلوس کے آغاز سے اختتام تک آنے جانے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر