Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان بار کونسل سمیت ملک کی اہم بارز ایسوسی ایشنز کا تصدق جیلانی کمیشن کا خیر مقدم

Now Reading:

پاکستان بار کونسل سمیت ملک کی اہم بارز ایسوسی ایشنز کا تصدق جیلانی کمیشن کا خیر مقدم

پاکستان بار کونسل، پشاور ہائی کورٹ بار، ایبٹ آباد ہائی کورٹ بار، پنجاب بار کونسل، ملتان ہائی کورٹ بار اور بہاولپور ہائی کورٹ بار نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے معاملے پر حکومت کی جانب سے بنائے گئے انکوائری کمیشن کا خیر مقدم کیا ہے۔

 وفاقی حکومت کی جانب سے معاملے پر سنگل رکنی انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا گیا ہے اور جسٹس (ر ) تصدق جیلانی کو سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

بار کونسلز کے تصدق جیلانی کمیشن کے حق میں مثبت نکات

پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس کے استعفے کے مطالبات کی شدید مذمت، تنقید اور استعفے کے مطالبات کو مسترد کردیا اور جسٹس (ر) تصدق جیلانی کی سربراہی میں کمیشن آف انکوائری کی تشکیل کے فیصلے کا خیرمقدم اور حمایت کی۔

Advertisement

پشاور ہائی کورٹ بار نے جسٹس (ر) تصدق جیلانی کی سربراہی میں کمیشن آف انکوائری کی تشکیل کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایک سیاسی جماعت کی جانب سے چیف جسٹس کے استعفیٰ کے مطالبے کو غلط، غیر آئینی اور قابل مذمت قرار دیا۔

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد بینچ نے جسٹس (ر) تصدق جیلانی کی سربراہی میں کمیشن آف انکوائری کے قیام کی حمایت کی اور چیف جسٹس اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے استعفے کے مطالبے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور نے جسٹس (ر) تصدق جیلانی کی انکوائری کمیشن کے سربراہ کے طور پر تقرری کو نیک شگون قرار دیا اور عہد کیا کہ وکلاء برادری چیف جسٹس اور چیف جسٹس ہائی کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے جبکہ سیاسی جماعت کی جانب سے استعفے کا مطالبہ قابل مذمت ہے۔

Advertisement

پنجاب بار کونسل کا کہنا ہےکہ عدلیہ پر دباؤ اور اس کے معاملات میں مداخلت ناقابل قبول ہے، تمام اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی آئینی حدود میں رہیں، پنجاب بار کونسل نے جسٹس (ر) تصدق جیلانی کی انکوائری کمیشن کے سربراہ کے طور پر تقرری کو نیک شگون قرار دے دیا۔

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان نے عدلیہ پر دباؤ اور اس کے معاملات میں مداخلت کو ناقابل قبول اور قابل مذمت قرار دیا اور سیاسی پارٹی کی جانب سے چیف جسٹس کے استعفیٰ کے مطالبے کو غیر آئینی اور قابل مذمت قرار دیا جبکہ جسٹس (ر) تصدق جیلانی کی انکوائری کمیشن کے سربراہ کے طور پر تقرری کو نیک شگون قرار دیا۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس (ر) تصدق جیلانی کی انکوائری کمیشن کے سربراہ کے طور پر تقرری کو سراہا۔ CJP اور CJ IHC کے استعفے کے مطالبات کو انتہائی نامناسب قرار دیا گیا۔

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر