Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرزند کشمیر ڈاکٹر عبدالاحد گورو کی شہادت کو 31 سال مکمل

Now Reading:

فرزند کشمیر ڈاکٹر عبدالاحد گورو کی شہادت کو 31 سال مکمل
فرزند کشمیر ڈاکٹر عبدالاحد گورو کی شہادت کو 31 سال مکمل

فرزند کشمیر ڈاکٹر عبدالاحد گورو کی شہادت کو 31 سال مکمل

تمام حلقوں میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جانے والے ڈاکٹر عبدالاحد گورو کی شہادت کو آج 31 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر عبدالاحد گورو 24 نومبر 1939 کو سری نگر میں پیدا ہوئے، وہ پہلے کشمیری سرجن تھے جنہوں نے 1987 میں اوپن ہارٹ سرجری کی۔

عبدالاحد گورو تحریک آزادی کشمیر اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے سرگرم رکن تھے، وہ تمام حلقوں میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے جب کہ انہوں نے متعدد بار حکومت اور مجاہدین کے درمیان ثالثی بھی کرائی تھی۔

بھارتی حکومت ان سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مسلسل چشم کشائی پر نالاں تھی، نڈر اور بے باک رویے سے باز رکھنے کے لئے ڈاکٹر عبدالاحد گورو پر 2 بار قاتلانہ حملہ بھی کیا گیا۔

یکم اپریل 1993 کو ڈاکٹر عبد الاحد گورو کی شہادت ہوئی، ڈاکٹر عبد الاحد گورو کی تشدد زدہ اور گولیوں سے چھلنی لاش سری نگر کے علاقے باچپورہ میں پائی گئی۔

Advertisement

ایشیا واچ اور فزیشن فار ہیومن رائٹس کی مشترکہ تحقیقات نے بھارتی حکومت کو قتل کا ذمہ دار قرار دیا تھا جب کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی ڈاکٹر عبدالاحد گورو کی شہادت کو ماورائے عدالت قتل قرار دیا تھا۔

سابق بھارتی وزیر وجاہت حبیب اللہ کے مطابق بھارتی حکومت نے منصوبہ بندی کے تحت ڈاکٹر عبدالاحد گورو کو قتل کیا، ڈاکٹر عبدالاحد گورو کا انتہائی معتبر تشخص بھارتی فورسز کو کھٹکتا تھا۔

وجاہت حبیب اللہ کے مطابق ڈاکٹر عبدالاحد گورو کے جنازے پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ان کے بہنوئی سمیت متعدد افراد شہید ہوگئے تھے۔

آج ڈاکٹر عبدالاحد گورو کی لازوال قربانیوں و جدوجہد آزادی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، خدمات کے اعتراف میں کشمیری عوام ڈاکٹر عبدالاحد گورو کو شہید حکمت کے لقب سے یاد کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر