Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل کا شام میں فضائی حملہ، ایرانی قونصل خانہ تباہ، 8 افراد ہلاک

Now Reading:

اسرائیل کا شام میں فضائی حملہ، ایرانی قونصل خانہ تباہ، 8 افراد ہلاک

دمشق میں اسرائیلی طیاروں کے حملے میں ایرانی قونصل خانہ تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیلی حملے میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت تباہ ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پاسداران انقلاب کے ایک سینئر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد رضا زاہدی بھی شامل ہیں۔

مغربی ضلع میزہ میں ایک شاہراہ پر ایرانی سفارت خانے کے قریب واقع کثیر المنزلہ عمارت سے اب بھی دھواں اور گرد و غبار اٹھ رہا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ غیر ملکی میڈیا رپورٹس پر کوئی تبصرہ نہیں کرتی۔

Advertisement

شام کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے مقامی وقت کے مطابق 17 بجے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کی جانب سے قونصل خانے کی عمارت کو نشانہ بنایا۔

شامی وزارت دفاع نے مزید کہا کہ شام کے فضائی دفاع نے ان میزائلوں میں سے کچھ کو مار گرایا، لیکن دیگر میزائلوں نے اسے نشانہ بنایا اور پوری عمارت کو تباہ کر دیا، جس سے اندر موجود تمام افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

وزارت نے کہا کہ ملبے کے نیچے سے لاشوں کی بازیابی اور زخمیوں کو نکالنے کا کام جاری ہے، تاہم ان کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

ایران کے سرکاری ٹی وی نے خبر دی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بریگیڈیئر جنرل زاہدی بھی شامل ہیں، جن کی شناخت پاسداران انقلاب کی بیرون ملک آپریشنز شاخ قدس فورس کے ایک سینئر کمانڈر کے طور پر کی گئی ہے۔

 سرکاری ٹی وی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں متعدد سفارتکار بھی شامل ہیں۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق 63 سالہ شخص 2008 سے 2016 تک قدس فورس میں سرگرم رہا اور شام اور لبنان میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے چکا ہے۔

Advertisement

برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس، جو شام میں زمینی ذرائع کے نیٹ ورک پر انحصار کرتی ہے، نے اطلاع دی ہے کہ آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں قدس فورس کا ایک اعلیٰ رہنما، دو ایرانی مشیر اور پاسداران انقلاب کے پانچ ارکان شامل ہیں۔

اسرائیل نے گزشتہ چند سالوں میں شام میں ایران سے منسلک اہداف پر سیکڑوں حملے کیے ہیں، لیکن بہت کم ہی ان حملوں کا اعتراف کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
بھارت کی جانب سے پی ٹی ایم اور یونائیٹڈکشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کو فنڈنگ کا انکشاف
امریکا کی کارروائیاں کھلی جارحیت ہیں، وینزویلا کا دنیا سے نوٹس لینے کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر