
رجسٹرار آفس کی جانب سےعائد اعتراض کے خلاف دائر پٹیشن پر فیصلہ محفوظ
عدالت نے رجسٹرارآفس کی جانب سےعائد اعتراض کے خلاف دائر پٹیشن پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں این اے 128 سے عون چویدری کے کامیابی کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
جسٹس علی باقرنجفی نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراض کے خلاف دائر پٹیشن پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
عون چوہدری کی کامیابی کو سلمان اکرم راجہ نے چیلنج کیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ کے وکیل نے دلائک دیے۔
عدالت نے سماعت کے دوران پوچھا کہ آپ نے الیکشن ٹربیونل سے کیوں رجوع نہیں کیا۔
درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ الیکشن کمیشن کےاختیارات الیکشن ٹربیونل استعمال نہیں کرسکتا۔ استدعا ہے کہ رجسٹرارآفس کا اعتراض بلاجواز دائر پٹیشن کی سماعت کی جائے۔
دوسری جانب چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے وکیل زاہد محمودگورائیہ کو توہین عدالت کےشوکاز نوٹس جاری کردیے۔
عدالت نے وکیل زاہد محمود گورائیہ کو طلب کرتے ہوئے سماعت 3اپریل تک ملتوی کردی۔ چیف جسٹس نے وکیل کی طلبی کےلئے اسیپشل میسنجر مقررکرنے کی ہدائت کردی۔
چیف جسٹس نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کواس کیس کا پراسیکیوٹربھی مقرر کردیا۔
وکیل پرجسٹس سلطان تنویرکی عدالت میں نامناسب رویہ اپنانے کاالزام ہے۔ جسٹس سلطان تنویرنے وکیل کےخلاف کارروائی کےلئے ریفرنس چیف جسٹس کو بھجوایاتھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News