شمالی کوریا کا وسط مدتی فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ
شمالی کوریا کا سال 2024 میں تیسرا بیلسٹک میزائل تجربہ کامیاب ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے مبینہ وسط مدتی فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جب کہ یہ سال 2024 میں تیسرا بیلسٹک میزائل تجربہ ہے۔
دوسری جانب جنوبی کوریا کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے میزائل سمندر میں فائر کیا۔
جنوبی کوریا اور جاپان کے وزیراعظم نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات خطے کا استحکام اور امن متاثر کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
