Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی وزیر رانا تنویر کا تاجر برادری کو سہولت فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اظہار

Now Reading:

وفاقی وزیر رانا تنویر کا تاجر برادری کو سہولت فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اظہار

وفاقی وزیر رانا تنویر کا تاجر برادری کو سہولت فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اظہار

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی ترقی کے لیے تاجر برادری کو سہولت فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ کے وفد کی گزشتہ شب وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے ملاقات ہوئی۔

دوران ملاقات وفاقی وزیر رانا تنویر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے کا ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لئے کلیدی کردار ہے، حکومت معاشی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے پر امید ہے، نجی شعبے کی ترقی اور سہولت پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معیشت حکومت کی اولین ترجیح ہے، معیشت کی بحالی کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، عوام کو ریلیف دینا ہمارا اولین فرض ہے۔

رانا تنویر نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر ملک میں معاشی ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، حکومت نجی شعبے کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم ٹیکس بڑھانے کے بجائے معاشی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں، حکومت کے لیے گڈ گورننس مرکزی حیثیت رکھتی ہے، نجی شعبے کی جانب سے معاشی نمو کے حوالے سے کسی بھی عملی تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر