Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈسٹری میں ابتدائی دن کیسے گزرے؟ نورا فتحی نے بتادیا

Now Reading:

انڈسٹری میں ابتدائی دن کیسے گزرے؟ نورا فتحی نے بتادیا
نورا فتیحی

انڈسٹری میں ابتدائی دن کیسے گزرے؟ نورا فتحی نے بتادیا

بالی ووڈ اداکارہ اور معروف ڈانسر نورا فتحی نے انڈسٹری میں ان دنوں کے متعلق بات کی ہے کہ جب وہ بالی ووڈ میں اپنا کیریئر شروع کرنے کے لیے کینیڈا سے منتقل ہوئیں تھیں۔

حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ  کس طرح کچھ ایجنسیاں ہیں جو لوگوں کا بہت بری طرح استحصال کرتی ہیں۔

اس تجربے کو “دردناک” قرار دیتے ہوئے اداکارہ نے ممبئی میں واقع ایک فلیٹ میں نو دیگر لڑکیوں کے ساتھ رہنے کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ میں اپنی جیب میں صرف 05 ہزار لے کر بھارت آئی تھی۔

اس نے کہا، “میں تین کمروں کے اپارٹمنٹ میں نو سائیکوپیتھ کے ساتھ رہتی تھی جہاں میں نے دو لڑکیوں کے ساتھ ایک کمرہ شیئر کیا۔ وہاں اپنے قیام کے دوران، میں سوچتی تھی کہ، ‘میں خود کو کس چیز میں مبتلا کررہی ہوں؟ جس کی وجہ سے میں ابھی تک صدمے کا شکار ہوں۔

اس دوران ایجنسیوں سے ملنے والی رقم کے متعلق بات کرتے ہوئے نورا نے بتایا کہ کس طرح یہ نامعلوم ایجنسیاں چھوٹی چھوٹی بات پر پیسے کاٹ لیتی تھیں اور ان کو ایک معمولی سی رقم دیا کرتی تھیں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ اپنا گزر بسر انڈے ڈبل روٹی پر کیا کرتی تھیں اور وہ وقت بہت برا تھا جس سے نکلنے کے لئے مجھے تھراپی کی ضرورت تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ ایجنسیاں آپ کا استحصال کرتی ہیں اور آپ کے تحفظ کے لیے کوئی قانون نہیں ہے اور بہت سی نئی اداکارائیں ایسی تنظیموں کا نشانہ بنتی رہتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر