لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسکولوں میں طلباء کی گھوسٹ انرولمنٹ پر اظہار تشویش کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اسکول ایجوکیشن ریفارمز کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں پانچویں کلاس کے طلبہ کو ڈبہ بند فلیورڈ ملک دینے کا پراجیکٹ پیش کیا گیا جب کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے حتمی پلان طلب کرلیا ہے۔
نان پرفارمنگ 13 ہزار سرکاری اسکولوں میں آئندہ تین ماہ میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ مریم نواز نے 13 ہزار نان پرفارمنگ اسکولوں میں بہتری کے لئے ایجوکیشن مینجمنٹ آرگنائزیشن سے رابطے کی ہدایت کردی۔
سرکاری اسکولوں میں غیر موجود سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈونرز سے رابطے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایجوکیشنل این جی اوز سے پارٹنر شپ کی تجویز پر غور کیا گیا۔
صوبائی وزیر اسکول ایجوکیشن رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں نصابی کتب کی فراہمی کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے، کوائلٹی آف ٹیچنگ، ایویلیوایشن اور مانیٹرنگ کا میکانزم بنایا گیا ہے۔
علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسکولوں میں طلباء کی گھوسٹ انرولمنٹ پر اظہار تشویش کیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں کمپیوٹرلیب اور لائیبریری لازمی ہونی چاہیے، اسکولوں کا دورہ کرکے صورت حال کا جائزہ لوں گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کو اسکول ٹرانسپورٹ سسٹم پر بریفنگ دی گئی جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ٹیچرز کی ریشنل آئیزیشن کے بعد خالی آسامیوں کو فل کیا جائے گا۔ مریم نواز شریف نے ٹیچرز ریشنل آئیزیشن کا عمل 3 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
لاہور ڈسٹرکٹ میں 136 اسکول نان پرفارمنگ اسکولوں کے لئے پرائیویٹ سیکٹر سے پارٹنرشپ کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر اسکول ایجوکیشن راناسکندر حیات، پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
