
قیدیوں کی سیکیورٹی ہمارا اندرونی مسئلہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں کر رہا۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان توقع کرتا ہے کہ افغان حکام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف فوری کارروائی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ان تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف لڑنے کے لیے پرعزم ہے جنہوں نے پاکستان اور پاک چین دوستی کی علامتوں کو نشانہ بنایا ہے، سیکیورٹی آڈٹ اور سیکیورٹی اقدامات میں اضافے کے بعد پاکستان میں چینی منصوبے کام کر رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ایران میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی اور ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا مشترکہ حل تلاش کرنے کے لیے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتا ہے اور اقوام متحدہ میں ایسے کسی بھی اقدام کی حمایت کرے گا۔
غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے اسرائیل کے انسانیت کے خلاف جرائم پر بین الاقوامی احتساب کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے بھارتی قابض حکام کی جانب سے سری نگر کی عید گاہ میں نماز عیدالفطر کے انعقاد کی اجازت نہ دینے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکام پر زور دیا کہ وہ (آئی آئی او جے کے) کے لوگوں کے پرامن اجتماع اور آزادی سے اپنے مذہب پر عمل کرنے کے حقوق کا احترام کریں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News