Advertisement
Advertisement
Advertisement

ججزکو موصول ہونے والےخطوط میں مشکوک پاؤڈرپر تحقیقات جاری ہیں، وزیراعظم

Now Reading:

ججزکو موصول ہونے والےخطوط میں مشکوک پاؤڈرپر تحقیقات جاری ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم

ججزکو موصول ہونے والےخطوط میں مشکوک پاؤڈرپر تحقیقات جاری ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ججزکو موصول ہونے والے خطوط میں مشکوک پاؤڈرپرتحقیقات جاری ہیں۔ سپریم کورٹ اس معاملے کو دیکھ رہی ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ کل جو مشکوک خطوط ججز کو گئے تھے ان میں پاؤڈرتھا۔ سنجیدہ معاملہ ہے اس پرسیاست کی بجائے تحقیقات کرنی چاہیے۔ اس معاملے پرہم نے اپنی ذمےداری پوری کردی تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاشی استحکام سے ہی غربت کا خاتمہ ممکن ہے، امید ہےرواں ماہ آئی ایم ایف سےقسط مل جائیگی، آئی ایم ایف کی شرائط اتنی آسان نہیں ہونگی۔

انھوں نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سریم کورٹ نے سوموٹو لیاکل سماعت شروع ہوئی، سپریم کورٹ میں ہونے والی ملاقات کی روشنی میں کابینہ کی منظوری سے ہم نےانکوائری کمیشن بنایا تصدق جیلانی کو سربراہ مقررکیا، بعد میں سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی نےخود کو الگ کرلیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ حکومت پاکستان اس معاملے کی تحقیقات کرائے گی، تصدق جیلانی انکوائری کمیشن مشاورت سے بنایاتھا، وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کررہاہوں، سپریم کورٹ اس معاملے کو خود ڈیل کررہی ہے۔

Advertisement

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں صدر ایس ایم ای بینک طاہر حسین کے استعفے اور نئے صدر کے تقرر کی منظوری دے دی۔

کابینہ کے اجلاس میں قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے اکنامک پالیسی اسٹیٹمنٹ، سابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کو غیر ملکی ایوارڈ وصول کرنے، پولیس کی تحویل میں شہبازشبیرپرتشدد پر انکوائری کمیشن کی تشکیل اورقومی کمیشن برائے خواتین کے ارکان کے تقرر کی منظوری بھی دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر