Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان فلسطینیوں کیلئے ہر عالمی فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا، وزیراعظم

Now Reading:

پاکستان فلسطینیوں کیلئے ہر عالمی فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا، وزیراعظم

پاکستان فلسطینیوں کیلئے ہر عالمی فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کے لیے ہر عالمی فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا۔

 فلسطین کے سفیر احمد جواد کی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم نے فلسطین کے صدر ڈاکٹر محمود عباس کے تہنیتی پیغام پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا فلسطین کی برادر ریاست کے ساتھ تاریخی اور قریبی رشتہ ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ فلسطین کی مسلسل حمایت کی ہے۔

دوران ملاقات وزیر اعظم نے فلسطینی عوام کے خلاف چھیڑی جانے والی نسل کشی کی جنگ کو فوری بند کرنے کا مطالبہ دہرایا اور اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں سے 32 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی المناک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر کیس میں عالمی عدالت انصاف کے عبوری فیصلے پر بھی بات کی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2728 کی منظوری کا خیرمقدم بھی کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی آئی سی جے میں فلسطین کی حمایت کی تھی، اسرائیل نے قرارداد کو نظر انداز کیا اور ڈھٹائی سے اس کی خلاف ورزی جاری رکھی۔

وزیراعظم نے فلسطینی سفیر کو مکمل تعاون اور یکجہتی کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہر عالمی فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا، پاکستان اب تک غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان کی سات اقساط بھیج چکا ہے، امداد کی ایک قسط عید کے فوراً بعد بھجوانے کا بھی منصوبہ ہے۔

دوسری جانب فلسطینی سفیر نے فلسطینی عوام کی حمایت پر وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ ملاقات میں وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ بھی شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر