Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتخابات کے قریب آتے ہی مودی کے زیر قبضہ بھارتی میڈیا عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Now Reading:

انتخابات کے قریب آتے ہی مودی کے زیر قبضہ بھارتی میڈیا عالمی توجہ کا مرکز بن گیا
انتخابات کے قریب آتے ہی مودی کے زیر قبضہ بھارتی میڈیا عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

انتخابات کے قریب آتے ہی مودی کے زیر قبضہ بھارتی میڈیا عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

نئی دہلی: بھارت کے نام نہاد جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ عالمی سطح پر بھی نقاب ہوگیا ہے۔

مودی سرکار دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے بھارت کو عالمی رہنما کے طور پر پیش کرتی ہے، اقوام متحدہ کے ماہرین، سول سوسائٹی کے اراکین، بین الاقوامی میڈیا اور کئی ممالک کے پارلیمنٹیرینز نے بھارت کی نام نہاد جمہوریت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مودی سرکار انتخابات میں کامیابی کے لئے بھارتی میڈیا پر پوری طرح قابض ہوچکا ہے۔ مودی کی خود ساختہ مقبولیت اور کچھ پسندی کو نمایاں کرنے کے لیے بی جے پی نے حال ہی میں تقریباً 10 بالی وڈ فلمیں ریلیز کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بی جے پی حکومت نے دہلی میں آبزرورز ریسرچ فاوٴنڈیشن نامی تھنک ٹینک قائم کیا ہے جو محض مودی کی جمہوریت پسندی کا راگ الاپنے میں مصروف ہے، جمہوری ملک ہونے کا دعوے دار بھارت گزشتہ چند سالوں سے مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔

انتہا پسند پالیسیوں کے بعد مودی راج میں کرپشن کہانیاں بھی عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کرچکی ہیں، بلومبرگ کے مطابق مودی کے دور نے عرب پتی راج کو فروغ دیا ہے، امیر امیر تر ہوتا جا رہا ہے۔

Advertisement

بی جے پی کو سیاسی فنڈنگ کا 58 فیصد حصہ بھارت کے امراء سے ہونے کا انکشاف ہوا ہے، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے تنزلی عرب پتی افراد کی مرہون منت ہے۔

آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق حقائق کو چھپانے کے لیے بھارتی وزارتِ انفارمیشن اور براڈ کاسٹنگ نے حکومتی ایماء پر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی یوٹیوب پر موجود دو ویڈیوز پر پابندی لگا دی۔

سی این اے سنگاپور کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور میں قائم نیوز نیٹ ورک چینل نے 30 مارچ کو بھارت میں غلط معلومات کے پھیلاوٴں سے متعلق فیکٹ ورسز فکشن نامی دستاویزی فلم بھی جاری کی۔

بھارت میں بی جے پی ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن پھیلانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ مودی سرکار بھارتی حکومت پر تنقید کرنے اور سوالات اٹھانے والے غیر ملکی صحافیوں کی ویزا پالیسیاں تبدیل کردیتی ہے۔

بی جے پی کی غیر ملکی صحافیوں سے بدسلوکی اور امتیازی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے ارکان کے خلاف بھارتی حکومت کی انتقامی کارروائیاں مودی کی دشمنی کو ظاہر کرتی ہیں۔

دی ورلڈ ان ایکویلٹی لیب نے 19 مارچ کو ہندوستان میں معاشی عدم مساوات پر تفصیلی جائزہ رپورٹ بھی شائع کی ہے، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا عالمی رپورٹس کے منظر عام پر آنے کے بعد مودی اب بھی بھارت کے جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ کرے گا؟۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر