ایک اور معروف بھارتی اداکار بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں؟
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کے بعد ایک اور معروف اداکار نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
معروف بھارتی اداکار پرکاش راج نے سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے کئے جانے والے اعلان پر مزاحیہ انداز میں ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ایکس پر ایک صارف نے اپنے ٹوئٹ میں انکشاف کیا تھا کہ پرکاش راج آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوں گے۔
اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے ان تمام دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے لکھا کہ، “میرا خیال ہے کہ انہوں نے کوشش کی لیکن ان کو احساس ہو گا کہ وہ اتنے امیر نہیں ہیں (نظریاتی طور پر) مجھے خرید سکیں.. آپ کا کیا خیال ہے؟
خیال رہے کہ معروف اداکار پرکاش راج تیلگو، کنڑ، تامل اور ہندی فلموں جیسے کانچی ورم، سنگھم اور وانٹیڈ میں اپنے کام کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے 2019 کے عام انتخابات میں بنگلورو سینٹرل سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا تھا جس میں وہ ناکام رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
