
البانیہ میں ٹریفک حادثہ، 8 پاکستانی جاں بحق
یونان سے البانیہ کے راستے اٹلی جانے والے 8 پاکستانی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق البانیہ میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں 8 پاکستانی جاں بحق ہوگئے ہیں، آٹھوں پاکستانی یونان سے البانیہ کے راستے اٹلی جا رہے تھے۔
پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے زمینی راستے سے اٹلی جانے کا سفر شروع کیا تھا۔ ان پاکستانیوں کو ایجنٹ نے یونان سے اٹلی براستہ البانیہ بھجوانے کا جھانسہ دیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق یونان سے اٹلی جانے والی ایک گاڑی کو مونٹی نیگرو کے قریب حادثہ پیش آیا، گاڑی کو حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔
یونانی حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی نیشنل روڈ پہ ٹکرانے کے بعد دریا میں گرگئی، حادثہ ڈرائیور کی نشے میں ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔
حکام کے مطابق حادثہ کی وجہ سے تمام غیر ملکی مہاجرین موقع پر ہی دم توڑ گئے ہیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ضلع گجرات اور ضلع گوجرنوالا سے بتایا جاتا ہے۔
اس سلسلے میں یونانی اور البانی پولیس نے مشترکہ طور پر ایجنٹوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے اور جلد ہی انٹرپول کی ایک ٹیم یونان آکر ان ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News