Advertisement
Advertisement
Advertisement

مخصوص نشستوں کے معاملے پر اپوزیشن کا احتجاج، پلان تبدیل

Now Reading:

مخصوص نشستوں کے معاملے پر اپوزیشن کا احتجاج، پلان تبدیل

مخصوص نشستوں کے معاملے پر اپوزیشن کا احتجاج، پلان تبدیل

پشاور: خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف نہ لینے کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے لیگی ایم پی اے صوبیہ شاہد نے بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج اب وزیراعلیٰ ہاوس کے بجائے پشاور پریس کلب کے سامنے ہوگا، خواتین کے اصرار پر مشاورت کے بعد جگہ تبدیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج نماز جمعہ کے بعد تمام مخصوص نشستوں پر آنے والی خواتین اور ارکان اسمبلی احتجاج میں شریک ہوں گے۔

اپوزیشن جماعتیں اسپیکر کی جانب سے مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے خلاف احتجاج کررہی ہیں، احتجاج میں تمام اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹیوں کے ارکان کو شریک ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کا اعلان جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا ہے، احتجاج نماز جمعہ کے بعد دوپہر دو بجے ہوگا۔

Advertisement

اس سے قبل صوبائی جنرل سیکریٹری جے یو آئی خیبر پختونخوا مولانا عطاء الحق درویش نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی تمام اپوزیشن جماعتیں احتجاج میں شریک ہوں گی، وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے اپوزیشن جماعتوں کے تمام ارکان اسمبلی خواتین واقلیت مخصوص احتجاجی پروگرام میں شرکت کریں۔

صوبیہ شاہد کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اے این پی، مسلم لیگ، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی پی اور جے یو آئی کے ارکان شریک ہوں گے۔

اپوزیشن جماعتوں نے کہا ہے کہ اسپیکر کی جانب سے اسمبلی اجلاس نہ بلانے اور مخصوص نشستوں پر حلف نہ لیکر آئین شکنی کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر