Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہالی ووڈ کی فلموں میں دلچسپی نہیں، رنبیر کپور

Now Reading:

ہالی ووڈ کی فلموں میں دلچسپی نہیں، رنبیر کپور
رنبیر کپور

ہالی ووڈ کی فلموں میں دلچسپی نہیں، رنبیر کپور

رنبیر کپور کا شمار ملک کے باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے رومانوی، ڈرامہ، کامیڈی اور تھرلر سمیت مختلف انواع کی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

جہاں رنبیر کپور اپنی اداکاری کے ساتھ بالی ووڈ میں کمال کر رہے ہیں، وہیں شائقین کبھی کبھی سوچتے ہیں کہ کیا ان کا ہالی ووڈ میں بھی اپنی جگہ بنانے کا کوئی نا کوئی منصوبہ ضرور ہوگا۔

اس حوالے سے اداکار کی ایک پرانی ویڈیو ان دنوں کافی وائرل ہوتی نظر آرہی ہے جس میں رنبیر کپور نے یرائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اس وقت ہالی ووڈ کے لیے کوئی خواہش نہیں ہے۔

رنبیر کپور انوپم کھیر کے ایکٹر پریپرس کے لیے ایک تقریب میں ایک مشہور شخصیت کے طور پر نظر آئے جہاں میڈیا سے بات چیت کے دوران اداکار سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ہالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہشات رکھتے ہیں؟

اس پر اداکار نے جواب دیا، “مجھے ہالی ووڈ میں ابھی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ ایک تو میں یہاں اپنا نام بنانے کی کوشش کر رہا ہوں، میں بھارتی سنیما میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ اگر آپ واقعی دنیا بھر میں نام کمانا چاہتے ہیں، تو آپ اسے اپنی ثقافت اور کرداروں کے ساتھ کرنا چاہیے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا، “جب کراؤچنگ ٹائیگر جیسی فلم عالمی سطح پر مقبول ہوتی ہے، تو اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ان کی ثقافت کے قریب ہے۔ اینگ لی نے ہالی ووڈ میں جلوہ گر ہونے کے لیے ہالی ووڈ کے ستاروں کے ساتھ فلم نہیں بنائی۔ مجھے لگتا ہے کہ میں بھارتی انداز سے بہت خوش ہوں۔”

اداکار نے مزید کہا، “میرے خیال میں کھڑکیاں ہر ایک کے لیے کھلی ہیں، اس لیے اگر کوئی اچھا موقع ملے تو میں اسے کرنا پسند کروں گا۔ لیکن فی الحال، مجھے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ میں بھارتی فلموں سے بہت خوش ہوں۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر