Advertisement
Advertisement
Advertisement

محلہ چوکیداری سسٹم دوبارہ لائیں گے، کوئی روک سکے تو روک لے، ایم کیو ایم

Now Reading:

محلہ چوکیداری سسٹم دوبارہ لائیں گے، کوئی روک سکے تو روک لے، ایم کیو ایم

محلہ چوکیداری سسٹم دوبارہ لائیں گے، کوئی روک سکے تو روک لے، ایم کیو ایم

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے سینیئر رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم محلہ چوکیدار سسٹم دوبارہ بنائیں گے، کوئی روک سکتا ہے تو روک لے۔

فیصل سبزواری نے ارکان صوبائی اسمبلی کیساتھ پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 16 سال سے وزارت داخلہ پیپلزپارٹی کے پاس ہے، کوئی شہری آج کراچی میں محفوظ نہیں ہے، سندھ حکومت اپنی جیت کے خمار سے ہی باہر نہیں آرہی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے اسٹریٹ کرمنلزکے خلاف ایکشن نہیں لیا جارہا ہے، رمضان میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر کئی شہریوں کوموت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ وزیرداخلہ کراچی آئیں اور وزیر اعلیٰ کے ساتھ بیٹھیں، سندھ پولیس واحد ہے جس سے کئی بارکالی بھیڑیں نکلی ہیں، پولیس کی کالی بھیڑوں کی اعانت کے بغیر کوئی جرم نہیں ہوتا، ایسا نہیں ہے کہ آئی جی سندھ اس سے پہلے یہاں نہیں رہے۔

فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم محلہ چوکیدار سسٹم بنائیں گے، پورے سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہترنہیں ہے، وزیر داخلہ صاحب! منہ کھولنے سے پہلے آنکھیں کھولیں، آپ پر بھاری ذمہ داری ہے، اپنی ذمہ داری نبھائیں، کراچی میں پانی اب سر سے اوپر جا چکا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ مبارک ہو سندھ حکومت کو انکا پسندیدہ آئی جی آگیا، لگتا ہے کچے کے ڈاکوؤں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، کراچی میں رینجرز کو مکمل اختیارات ہیں باقی سندھ میں نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے مسئلے کو ہوا دی جا رہی ہے، ہم سندھ اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں اس معاملے پر نوٹس لیں، وزیر اعظم اور صدر پاکستان بھی تمام تر معاملے پر نوٹس لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر