پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب غیرآئینی ہے۔
سینیٹر علی ظفر نے سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں کے پی کے سینیٹرز موجود نہیں ہیں، ان کی غیر موجودگی میں سینیٹ نامکمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت کسی قسم کا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب نہیں ہو سکتا، سینیٹ کو ہاؤس آف فیڈریشن کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں ہر صوبے کی برابر نمائندگی ہوتی ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ اس برابری کی نفی کی جائے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن ہو گیا تو وفاق کو نقصان پہنچے گا، ایوان کے مکمل ہونے تک کوئی بھی انتخاب اخلاقی طور پر بھی اور قانونی طور پر غلط ہوگا، کے پی کے سینیٹرز نہیں آئیں گے چیئرمین کا الیکشن قابل قبول نہیں۔
علی ظفر نے مزید کہا کہ کے پی کے نے سینیٹ کا الیکشن روک دیا کیونکہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب متنازعہ بنایا جا رہا ہے ہم چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں حصہ لینا چاہتے تھے، مگر کسی بھی غیر آئینی اقدام کا حصہ نہیں بن سکتے، جب تک کے پی کا سینیٹ کا انتخاب نہیں ہوتا تب تک کے لئے اجلاس ملتوی کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
