Advertisement
Advertisement
Advertisement

داعش کی چمپئینز لیگ کو نشانہ بنانے کی دھمکی سے منتظمین پریشان

Now Reading:

داعش کی چمپئینز لیگ کو نشانہ بنانے کی دھمکی سے منتظمین پریشان

داعش کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے چمپئینز فٹ بال لیگ کو نشانہ بنانے کی دھمکی نے منتظمین کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

اسلامک اسٹیٹ گروپ کی حمایت کرنے والے ایک میڈیا ادارے کی جانب سے مقامات کے خلاف دھمکیاں شائع کرنے کے بعد رواں ہفتے چیمپئنز لیگ کے میچوں کی سیکیورٹی بڑھا دی جائے گی۔

فرانس اور اسپین دونوں ممالک کے وزراء نے بھی حفاظتی اقدامات میں اضافے کی تصدیق کی ہے۔

داعش کے حامی ایک میڈیا چینل نے منگل اور بدھ کو کوارٹر فائنل میچوں کی میزبانی کرنے والے اسٹیڈیمز کی متعدد تصاویر شائع کی ہیں۔

یوئیفا کا کہنا ہے کہ وہ ان خطرات سے آگاہ ہے لیکن میڈرڈ، پیرس اور لندن میں ہونے والے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

Advertisement

فرانس کے وزیر داخلہ گرالڈ ڈارمینن نے کہا ہے کہ بدھ کو پیرس میں پی ایس جی اور بارسلونا کے درمیان ہونے والے میچ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔

وزیر داخلہ گرالڈ ڈارمینن نے کہا کہ میں آپ کو یاد دلاتا ہوں کہ صرف 10 روز قبل داعش نے میونخ اسٹیڈیم کی ایک تصویر شیئر کی تھی اور کہا تھا کہ فٹ بال کے کھیلوں کی میزبانی کرنے والے کھیلوں کے مقامات کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالانکہ تمام کھیلوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے لیکن یہ دیکھتے ہوئے کہ چیمپئنز لیگ فٹ بال کے لیے کتنی اہم ہے، ہم یقینا اپنے شراکت داروں سے بات کر رہے ہیں۔

اس ہفتے میڈرڈ میں دو کوارٹر فائنل کھیلے جائیں گے۔ ریال میڈرڈ منگل کو مانچسٹر سٹی کی میزبانی کرے گا جبکہ بدھ کو ایٹلیٹیکو میڈرڈ کا مقابلہ بوروسیا ڈورٹمنڈ سے ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
ٹی 20 میں سنچری کا نیا ریکارڈ، فل سالٹ نے جنوبی افریق بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا
ایشیا کپ 2025، پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے ہرا دیا
ایشیا کپ 2025: پاکستان آج عمان کے خلاف میدان میں اترے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر