Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت آصف زرداری کا عید الفطر کے موقع پر پیغام

Now Reading:

صدر مملکت آصف زرداری کا عید الفطر کے موقع پر پیغام

خواتین کی معاشی خود مختاری سے ملکی ترقی میں مدد ملے گی، صدر مملکت

صدر مملکت پاکستان آصف علی زرداری نے عید الفطر کے موقع پر قوم کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے عیدالفطر کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ میں قوم اورامت مسلمہ کیلئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں دعاگو ہوں کہ یہ دن ڈھیروں برکتیں،خوشیاں،امن وسلامتی لائے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے ہمیں رمضان کی سعادتیں اور خوشیاں نصیب ہوئی، عید خوشیاں بانٹنے اور معاشرے کے محروم طبقات کیلئے ایثاروقربانی کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ غریبوں،یتیموں اورمحتاجوں کی مدد کریں اور انہیں عید کی خوشیوں میں شریک کریں، بحیثیت قوم رکاوٹیں دور کرنے اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

آصف علی زرداری نے کہا کہ اخوت اور باہمی اتحاد و یکجہتی سے سرشار ہو کر مضبوط قوم بننے کی کوشش کریں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم غزہ وفلسطین کےمظلوم عوام کےساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر