Advertisement
Advertisement
Advertisement

6 ججز کے خط پر از خود نوٹس کیس کا تحریری حکم نامہ جاری

Now Reading:

6 ججز کے خط پر از خود نوٹس کیس کا تحریری حکم نامہ جاری

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط پر ازخود نوٹس کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پہلی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تجاویز طلب کر لی ہیں کہ اس معاملے پرعدلیہ کا بطور ادارہ ردعمل کیا ہوگا؟

جسٹس اطہر من اللہ نے حکم نامے کے پیراگراف 12 سے عدم اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پیراگراف 1 سے 12 تک سے اتفاق کے لیے خود کو قائل نہیں کر سکا۔

اس حوالے سے پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار اور وفاق سے تجاویز طلب کرلی ہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اس معاملے پر وزیراعظم کو طلب کیا جا سکتا ہے یا نہیں اس پرغورکرنا ہے، وزیراعظم کو طلب کرنے سے متعلق فل کورٹ نے غور کرنا ہے۔

Advertisement

جسٹس اطہر من اللہ کے مطابق کمیشن بنانے سے آزادی متاثر ہوتی ہے یا نہیں ابھی طے ہونا ہے اور جو سوال عدالت کے سامنے ہے ان پر ابھی رائے دینا مناسب نہیں ہے۔

تحریری حکم نامے میں جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ ججز کا خط بتاتا ہے کہ وہ ہر متعلقہ فورم پر معاملہ اٹھاتے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاملے کی سنجیدگی کے باوجود ادارے نے جواب نہیں دیا، ججز نے وہی کیا جو ہر جج حلف کے مطابق کرنے کا پابند ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے 6 ججز پرشک کی کوئی وجہ موجود نہیں ہے، ہائیکورٹ کے ججز نے آئین کی پاسداری کاحلف اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اثرات رکھنے والے کیسز میں مداخلت کوجھٹلا نہیں سکتے، اور ذوالفقارعلی بھٹو ریفرنس میں عدالت خود یہ مان چکی ہے، مداخلت کس حد تک ہے یہ دکھانے کیلئے اصغر خان کیس کافی ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جسٹس یحیحیٰ آفریدی نے خود کو سماعت کرنے والے بینچ سے الگ کر لیا

Advertisement

جسٹس یحیحیٰ آفریدی نے کہا کہ ججز نے خط سپریم جوڈیشل کونسل کو رائے لینے کیلئے لکھا ہے، سوموٹو سے ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے اختیار میں مداخلت ہو گی۔

جسٹس یحیحیٰ آفریدی نے مزید کہا کہ مناسب ہوگا سپریم جوڈیشل کونسل ہی خط پرمثبت جواب دے۔

عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر ازخود نوٹس کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی، نامور گینگز ہتھیار ڈالنے پر آمادہ
علیمہ خان کیخلاف تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری؛ گرفتار کرنے کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر