Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’سندھ میں نگراں حکومت کے دورمیں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی‘‘

Now Reading:

’’سندھ میں نگراں حکومت کے دورمیں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی‘‘
سندھ کے پانی کے حصے کا ایک بھی قطرہ کہیں نہیں جانے دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ کے پانی کے حصے کا ایک بھی قطرہ کہیں نہیں جانے دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں نگراں حکومت کے دورمیں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی ہے۔

ٹھٹھہ میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ قیمتی جانوں کا نقصان ایک افسوسناک واقعہ ھے ھم ورثاء کے دکھ میں شریک ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی انشورنس پالیسی کے تحت مدد کی جائے گی، واقعہ بلوچستان میں ہوا ھے ان سے بھی بات کریں گے، سندھ میں نگراں حکومت کے دور میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی ہے، نگراں حکومت نے ایس پی سے لیکر ایس ایچ او تک ایسے تبدیل کیے جیسے یہ سب مراد شاہ کے ہوں۔

وزیراعلٰی سندھ نے کہا کہ ھم ایسے مقامات جہاں لوگوں کا رش زیادہ ھوتا ہے صحت کی بنیادی سہولتوں کے لیے اقدامات کریں گے، بلوچستان حکومت سے شاہ نورانی درگاہ کے لئے بات کی جائے گی۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گاڑی گرنے سے واقعہ رونما ہوا ہے، 40 افراد کو ڈسچارچ کیا ھے 12 ابھی اسپتال میں ہیں 6کی حالت نازک ہے، دو بچے زخمی ہمارے اسپتال میں زیرعلاج ہیں، ڈاکٹروں کو ہر ممکن ھدایت کی ہے انتظامیہ رات سے ہی متحرک ہوگئی تھی۔

Advertisement

انھوں نے مزید کہا کہ ہر ممکن طور پر امداد کریں گے حادثہ میں موت ھونے پر سندھ کی انشورنس ایک لاکھ روپے تک ہے، جان کی کوئی قیمت نہی ہے جو چلی گئی ان کا ازالہ نہیں ہوسکتا۔ مچھر کالونی میں جاں بحق ہونیوالوں کو بھی جلد معاوضہ مل جائے گا۔

وزیراعلٰی سندھ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کچھ بلوچستان میں بھی زیر علاج ہوسکتے ہیں جو معمولی زخمی ہونگے، امن و امان کے لئے میں کوئ جسٹی فائی نہی کر رہا ہوں، ہم نے حکومت چھوڑی تھی تو بہتر تھی، ہم نے امن وامان کو ترجیح پر رکھا ہے، رینجرز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم انشاء اللہ اس پر قابو پا لیں گے، پہلے دن دھاڑے کچے اور پکے کے علاؤہ میں نہی جا سکتے تھے،  پہلے بھی ہم نے حالات صحیح کیے تھے ان کے دور میں کراچی 128نمبر پر پہنچ گیا تھا، ٹھٹہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام میتوں پر اجرک رکھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر