Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ ہاؤس میں عید ملن پارٹی کا اہتمام

Now Reading:

وزیراعلیٰ ہاؤس میں عید ملن پارٹی کا اہتمام
وزیراعلیٰ ہاؤس میں عید ملن پارٹی کا اہتمام

وزیراعلیٰ ہاؤس میں عید ملن پارٹی کا اہتمام

کراچی: وزیراعلیٰ ہاؤس میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف قونصل جنرلز نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مختلف قونصل جنرلز نے ملاقات کی۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق مختلف ممالک کے قونصل جنرلز نے وزیراعلیٰ کے ساتھ عید مبارکباد کا تبادلہ کیا جب کہ وزیراعلیٰ نے قونصل جنرلز کا عید ملنے کے لئے آنے پر شکریہ ادا کیا۔

عید ملن پارٹی میں وزیراعلیٰ اور قونصل جنرلز میں عید کے تہوار پر گفتگو ہوئی، قونصل جنرلز نے کراچی میں عید کے تہوار کو بہترین انداز میں منانے کو سراہا۔

سفارتکارکا کہنا تھا کہ یہاں ہر طرف عید کی خوشیاں ایک دوسرے کے ساتھ بانٹنا نظر آتا ہے جب کہ غیر مسلم ممالک کے سفارتکاروں نے عید کو محبتیں بانٹنے کا تہوار قرار دیا۔

Advertisement

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ عید پر ہمیں دوست مسلم سفارتکاروں نے کھانے اور مٹھایاں بھیج کر خوشیوں میں شامل کیا۔

غیر مسلم سفارتکاروں نے وزیراعلیٰ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ روزے خود پر ضبط، اللہ پاک کی خوشنودی اور غرباء کا احساس دلاتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مہمانوں کا توازن میٹھی سویاں، شیرخرمہ، مٹھائیاں اور چائے سے کیا۔

عید ملنے والے قونصل جنرلز میں سری لنکا، قطر، دبئی، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ایران ، فرانس، جرمنی، جاپان، ملائیشیا، روس، امریکہ، چائنہ ، کویت، بحرین، اومان اور افغانستان شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر