Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس : اسٹیٹ بینک، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کا ریلیف پیکیج جاری

Now Reading:

کورونا وائرس : اسٹیٹ بینک، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کا ریلیف پیکیج جاری
کورونا وائرس

کورونا وائرس کی وبا ءکے اثرات سے نمٹنے کے لیے اسٹیٹ بینک  آف پاکستان اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن نے ریلیف پیکیج جاری کردیا۔

تفصیلات کے  مطابق  اسٹیٹ بینک نے کورونا وائرس کی وبا ء کے ممکنہ معاشی اثرات کے پیش نظر  پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی شراکت سے  ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

جاری کردہ پیکیج سے متعلقہ فریقوں بشمول گھرانوں اور کاروباری اداروں (مائیکروفنانس، ایس ایم ایز، کارپوریٹس، کمرشل، خردہ، اور زراعت)کو  اپنے مالی امور نمٹانے میں مدد ملے گی۔

پیکج  میں بینکوں کی مجموعی قابل قرضہ رقوم بڑھا دی گئی ہیں۔

کورونا آوٹ بریک: گندم کی قیمتوں میں 1000 روپے تک کا اضافہ

Advertisement

بینکاری شعبے کو کاروباری اداروں اور گھرانوں کو اضافی قرضوں کی فراہمی میں مدد  دینے کے لیے اسٹیٹ بینک نے کیپیٹل کنزوریشن  بفر  میں کمی کر کے اسے موجودہ 2.50 فیصد سے 1.50 فیصد کر دیا۔

پیکج کے تحت بینکس تقریباً 800 ارب روپے کی اضافی رقم کو مزید قرض دینے کے لیے استعمال کرنے کے قابل ہو جائیں گے جو  موجودہ واجب الادا قرضوں کے تقریباً 10 فیصد کے مساوی ہے۔

پیکج میں  ایس ایم ایزکو قرضوں کی ضوابطی حد مستقل طور پر بڑھا دی گئی ہے۔  خطرے سے گریز کی بلند سطح اور معاشی مندی کے ادوار میں عام طور پر قرضوں میں سکڑاؤ کے زیادہ اثرات ایس ایم ای شعبے پر مرتب ہوتے ہیں۔

پیکج میں ایس ایم ایز کو اضافی قرضوں کی فراہمی  کے لیے   125 ملین روپے کی حد میں مستقل اضافہ کرتے ہوئے اسے فوری طور پر 180 ملین روپے کر دیا  ہے۔اس اقدام سے بینکوں کو سہولت ملے گی کہ وہ ریٹیل ایس ایم ایز کو زیادہ قرضے فراہم کرسکیں۔

کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کی منظوری

جاری کردہ پیکج میں  انفرادی طور پر قرض لینے والوں کے لیے  قرض گیری کی حدود میں ایک سال کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

Advertisement

اسٹیٹ بینک نے صارفی قرضوں کے لیے قرض کے بوجھ کے تناسب(ڈی بی آر) میں نرمی کرتے ہوئے اسے 50 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد کر دیا ہے۔اس سے 2.3 ملین افراد کو ضرورت کے اِس زمانے میں بینکوں سے مزید قرضے لینے کا موقع ملے گا۔

 بینکوں کی فنانسنگ پر مارجن کال کی شرائط میں  بھی کمی کردی گئی ہے۔

حصص کی قیمتوں میں بھاری کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے لسٹڈ شیئرز میں بینکوں کی فنانسنگ پر مارجن کال کی 30 فیصد شرط میں خاصی کمی کرتے ہوئے اسے 10 فیصد کر دیا گیا ہے۔

 بینکوں کو قرض لینے والوں کو اپنے گروپ کی کمپنیوں کے حصص پر قرضے دینے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس وقت بینکوں نے  لسٹڈ شیئرز کے عوض 100 ارب سے زائد کے قرضے دے رکھے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر