
پاکستان میں ’شیم آن ٹیلی کام‘ ٹرینڈ کرنے لگا ہے جس کی بنیادی وجہ ٹیلی کام کمپنیوں کو شرم دلانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران دنیا بھر میں ٹیلی کام کمپنیاں لوگوں کو گھر میں بیٹھ کر بوریت دور کرنے کے لئے پرکشش پیکجزاور مفت سہولیات فراہم کررہی ہیں، ایسے میں پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر نے ایسی کوئی پیشکش نہیں کی۔
سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی ٹیلی کام کمپنیوں کو شرم دلائی کہ اربوں کمانے والے عوام کو اب مفت انٹرنیٹ کیوں فراہم نہیں کررہے؟
خیال رہے کہ پاکستان بھر میں بیشتر ٹیلی کمیونیکشن کمپنیاں کام کر ہی ہیں اور وق اور تہوار کے موقع کی مناسبت سے یا پھر ایک یوسر کے استعمال کی بنیاد پر نت نئے پیکجز متعارف کرواتی رہتی ہیں۔
لیکن حال ہی میں ہونے والے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کے بعد جہاں دوسری ممالک کی ٹیلی کمیونیکشن کمپنیاں مفت میں انٹرنیٹ کے استعمال کی اجازت دے رہی ہیں وہیں پاکستان کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیاں عوام کو لوٹنے کے نت نئے پیترے اپنا رہیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News