Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید

Now Reading:

مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید

مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید

نئی دہلی: مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔

اہم ریاستی ادارں کے ساتھ بھارتی فوج بھی مودی سرکار کے نشانے پر ہے جب کہ مودی نے اقتدار سے چمٹے رہنے کے لئے بھارت کے عسکری ادارے کو بھی نہیں بخشا ہے۔

مذموم سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے مودی سرکار فوج اور اس کے لئے مختص وسائل پر بھی قابض ہوگئی ہے۔

کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے مودی سرکار کی جانب سے بھارتی فوج کے لئے متعارف کرائی گئی اگنی پتھ اسکیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ مودی کی اگنی پتھ اسکیم زبردستی مسلط کی گئی ہے، مسلح افواج میں بھرتی ہونے کے لئے اگنی پتھ اسکیم ان بہادر نوجوانوں کی توہین ہے جو ملک کے دفاع کا خواب دیکھتے ہیں۔

Advertisement

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اگنی پتھ اسکیم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ بھارتی فوج نہیں بلکہ مودی سرکار کا گھٹیا منصوبہ ہے۔

گانگریس رہنماؤں نے اس اسکیم کی سختی سے مخالف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بنتے ہی کانگریس اگنی پتھ اسکیم کو ختم کرتے ہوئے افواج کو معاشی سماجی تحفظ کی ضمانت دے گی۔

گذشتہ ماہ بھی راہول گاندھی نے اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ فوجیوں کی پینشن کے لئے مختص رقم اڈانی ڈیفنس کو جاتی ہے، اڈانی گروپ اگنی پتھ کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم سے امریکی اور اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر